عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے وقار یونس کی پلیئرز سے مشاورت

اسپورٹس ڈیسک  پير 27 اپريل 2015
ون ڈے سیریز میں یکسر ناکامی اور پھر واحد ٹی 20 میں بھی شکست کے بعد کوچ وقار یونس اور پلیئرز کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ون ڈے سیریز میں یکسر ناکامی اور پھر واحد ٹی 20 میں بھی شکست کے بعد کوچ وقار یونس اور پلیئرز کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی: بنگلہ دیش میں پے درپے شکستوں کے بعد کوچ وقار یونس اور ان کے معاون مشتاق احمد نے پلیئرز سے بات چیت کی۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں سابق اسٹارز نے پلیئرز سے پوچھا ہے کہ آیا وہ ان کے کوچنگ طریقہ کار سے مطمئن ہیں، ون ڈے سیریز میں یکسر ناکامی اور پھر واحد ٹی 20 میں بھی شکست کے بعد کوچ وقار یونس اور پلیئرز کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق عمومی طور پر میٹنگ میں شکست کے بعد ٹیم کی غلطیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے تاہم اس بار غیرمعمولی طور پر وقار یونس نے پلیئرز سے اپنی کوچنگ کی بابت استفسار کیا، میڈیا میں ہونے والی شدید تنقید پر ہیڈکوچ نے پلیئرز سے اپنے عہدے سے الگ ہوجانے پر ان کی رائے طلب کی، ذرائع کے مطابق وقار اس میٹنگ میں انتہائی جذباتی دکھائی دیے، اس موقع پر وقار بولرز سے بھی ناخوش دکھائی دیے، جو بتائے جانے کے باوجود اپنی بولنگ میں تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔