- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
دوسرا ٹی 20؛ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت بھی عروج پر رہی
لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں بھی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر رہی، بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والے مافیا نے مقامی شہریوں کی بجائے دوسرے شہروں سے آنے والی کو ٹارگٹ بنائے رکھا جنہیں مقررہ قیمت سے کئی گنا مہنگے داموں ٹکٹیں فروخت کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق 250 روپے والی ٹکٹ 2ہزار تک بھی فروخت ہوتی رہی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے کرکٹ شائقین نے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کو دوسرے شہروں سے آنیوالوں کومیچ کے روز ٹکٹوں کی فروخت کیلیے خصوصی پوائنٹس بنانے چاہیے تھے۔ ادھر میچ دیکھنے کیلیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئی تھی جن میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے شائقین کرکٹ بھی شامل تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پولیس کی طرف سے کسی طرح کے اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث دوسرے میچ میں بھی بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت عروج پر رہی، بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت روکنے کے لیے پولیس نے بعض مقامات پرکریک ڈاؤن بھی کیا لیکن یہ مافیا نسبتا تنگ گلیوں میں جا کر یہ غیرقانونی دھندہ کرتی رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔