سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی

اسٹاف رپورٹر  پير 6 مئ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف، حکومت نے نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نےآموں کے باغات میں بیماری پھیلنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بیماری کے خاتمے کے لیے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو کو ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آموں کے باغات میں پھیلنے والی بیماری پر جلد از جلد کنٹرول کیا جائے اور فوراً باغات میں  حشرات کش اسپرے کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔