اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے20ہزار مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ

این این آئی  اتوار 31 مئ 2015
فلسطینیوں نے جو مکانات حکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے انہیں جلدمسمار کردیا جائے گا، اسرائیلی میئر۔ فوٹو: فائل

فلسطینیوں نے جو مکانات حکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے انہیں جلدمسمار کردیا جائے گا، اسرائیلی میئر۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار مکانات مسمار کرنے کافیصلہ کرلیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہری حکومت کے سربراہ نیربرکات نے کہاہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار ایسے مکانات جوحکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے گئے ہیں، جلدمسمار کردیے جائیں گے۔

نیربرکات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری تیزکرنے سے مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی مکانات کی تعمیرکے رجحان میں اضافہ ہواہے لیکن حکومت ان تمام مکانوں کوگرانے کی تیاری کررہی ہے جو فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے بنارکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔