- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
بھارت نے پاکستانی سرحد پر نگرانی کے لیے لیزر نظام نصب کردیا
نئی دلی: بھارت نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے پاکستان کے پنجاب سے ملحقہ سرحد کے قریب 12 کے قریب لیزر اور انفراریڈ نظام نصب کردیئے جو مکمل طور پر سرگرم ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2 سال قبل بنایا گیا تھا جس کے تحت مزید 4 لیزر نصب کیے جارہے ہیں اور فی الحال یہ نظام پاکستانی پنجاب پر پاک بھارت سرحد سے منسلک سرحدی علاقوں پر لگایا گیا ہے جو ایک طرح کی لیزر دیوار ہے۔
خبر ایجنسی کےمطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام ان دلدلی اور دشوار گزار سرحدی علاقوں میں نصب کیے جائیں گے جہاں باڑ لگانا ممکن نہیں جب کہ منصوبے کے تحت پاک بھارت سرحد پرایسی 45 لیزر دیواریں قائم کی جائیں گی جو مقبوضہ کشمیر اور پنجاب پر قائم کی جائیں گی۔ بارڈرسیکیورٹی فورس کے حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مشکوک افراد کی بھارت آمد اور دخل اندازی روکنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل دخل اندازی اور اپنے ایجنٹ بھیجنے والے بھارت نے راجستھان، گجرات ، مقبوضہ کشمیر اور پنجاب سے منسلک سرحدوں پر کیمروں، لیزراور حرکت محسوس کرنے والے زیرِ زمین نظام بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔