- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک و عوام کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، جنرل عاصم منیر
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
مائیکروسافٹ نے جادوئی آئینہ متعارف کرا دیا
سنگاپور: صبح صبح اُٹھ کر آئینہ دیکھنا سب کا روز مرہ کا معمول ہے لیکن اگر یہی آئینہ آپ کو خوش آمدید کہے اور ساتھ میں موسم کا احوال بتائے بلکہ یہ بھی بتائے کہ آپ کے دفتر جانے والے راستے میں ٹریفک کی صورت حال کیا ہے تو کیسا رہے گا۔
مائیکروسافٹ نے ایسا جادوئی آئینہ تیار کیا ہے جو یہ تمام باتیں آپ کو بتاسکتا ہے۔ سنگاپور میں معنقد ہونے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کانفرنس 2016 میں مائیکروسافٹ نے اپنے نئے جادوئی آئینے کو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ آئینہ مائیکروسافٹ کی سنگاپور ڈیویلپرز کی ٹیم نے انٹرنیٹ آف تھنگز کے حوالے سے تیار کیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے اس جادوئی آئینے پر ایک ویب کیم نصب ہے جو صارفین کا چہرہ پہچان کر انہیں خوش آمدید کہہ سکتا ہے۔
اس جادوئی آئینے میں ذاتی استعمال کے لیے 8 افراد کی پروفائلز بنائی جاسکتی ہیں۔ اس طرح یہ چہرہ پہچانتے ہی انہیں لاگ ان کر دیتا ہے۔ یہ بطور آئینہ تو کام کرتا ہی ہے لیکن ساتھ میں صارفین کو ان کی پسند کے مطابق معلومات بھی دکھاتا ہے۔ چہرہ دیکھ کر یہ جذبات کا اندازہ بھی لگا سکتا ہے کہ اس وقت انسان غصے میں ہے یا مسکرا رہا ہے۔ یہ آئینہ فی الحال ڈیمو مراحل میں ہے اور مائیکروسافٹ کا ارادہ اس میں مزید فیچرز شامل کرنے کا بھی ہے جیسے کہ ٹوئٹر اور فیس بک کی نیوز فیڈ دکھانا۔
کاروباری لحاظ سے دیکھا جائے تو تشہیری مہم چلانے والی کمپنیز کے لیے یہ ایجاد انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔ اگر کوئی اسکرین تشہیری مہم دکھا رہی ہو تو یہ کسی کو پتا نہیں چلتا کہ کتنے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے لیکن اس آئینے پر دکھائے گئے اشتہار کو جتنے لوگ رک کر دیکھیں گے یہ ان کی تصویر بھی بنا سکتا ہے۔ اس طرح باآسانی لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ پچھلے دنوں سام سنگ نے بھی اپنے جدید آئینے کو متعارف کرایا تھا لیکن مائیکروسافٹ میجک مرر شاید اس سے بڑھ کر مفید ثابت ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔