- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
افغانستان میں اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں اہم طالبان کمانڈرملامنان ہلاک
ہلمند: افغان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک فضائی کارروائی کے دوران اہم طالبان کمانڈرملا منان اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر آپریشن خنجر شروع کیا گیا تھا جس میں افغان اور امریکی فورسز مشترکہ طور پر کارروائی کررہی ہے۔ اسی آپریشن کے دوران دو روز قبل زابل کے علاقے مرجع میں فضائی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہلمند پولیس کے سربراہ آقا نورقندوزنے غیرملکی خبرایجنسی کو بتایا ہے کہ مرجع میں کی گئی فضائی کارروائی میں کئی طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں طالبان کی جانب سے نامزد صوبائی گورنر ملا منان بھی شامل تھے جو اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ 4 روزسے امریکا اورافغان حکام مسلسل یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کے امیرملا اختر منصورکو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔