دولت کے دکھاوے کے شوق میں امریکی تاجرکا لاکھوں ڈالر کے ساتھ فوٹو سیشن

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
امریکی تاجر نے اپنی اکاؤنٹ میں موجود 12 لاکھ ڈالر کی رقم ایک دن کیلیے نکلوائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔ 
فوٹو بزنس انسائیڈر

امریکی تاجر نے اپنی اکاؤنٹ میں موجود 12 لاکھ ڈالر کی رقم ایک دن کیلیے نکلوائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔ فوٹو بزنس انسائیڈر

امریکا: امریکی نوجوان نے نوٹوں کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر ڈالنے کے شوق میں بینک سے 12 لاکھ ڈالر نکلوا لیے اور نوٹوں کے ساتھ خوب فوٹو سیشن کرایا۔

سوشل میڈیا پر دکھاوا عروج پر ہے۔ ہر کوئی اپنی شاندار زندگی کے پہلو سوشل میڈیا پر دوسروں کو دِکھا کر تسکین محسوس کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ کیا امریکا کے ایک تاجر ٹم سائکس نے۔ ٹم نے انسٹاگرام پر پیسوں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنے کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم نکوا لی۔

ٹم سائکس اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے اس لیے مشہور ہے کہ اس نے صرف 21 سال کی عمر میں 12 ہزار ڈالر کی رقم سے 44 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ حال ہی میں ٹم صبح سویرے بینک جا پہنچا، اس نے بینک میں جمع اپنے 12 لاکھ ڈالر نکلوائے اور سکیوریٹی کے حصار میں گھر واپس آ گیا۔ یہ رقم ایک دن گھر میں رکھنے کے بعد اگلے دن ٹم نے واپس بینک میں جمع کرا دی۔ لیکن ایک دن ان پیسوں کے ساتھ خوب فوٹو سیشن کرائے، کبھی پیسوں کو بستر پر بکھیر کر اپنا نام لکھا تو کبھی پیسوں کی دیوار بنا کر اسے ایک دھکا دے کر گرا دیا۔

ٹم کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دوسروں کو اپنی دولت دکھانا نہیں بلکہ ان کو متحرک کرنا ہے کہ اگر میں ذہانت اور محنت سے اتنا امیر ہو سکتا ہوں تو دوسرے کیوں نہیں ہو سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔