سلمان کے مقابلے میں اکشے کیساتھ کام کو انجوائے کیا، سوناکشی

آئی این پی  اتوار 25 نومبر 2012
 بہترین کیمسٹری کیساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی کمپنی انجوائے کرتے ہیں،اداکارہ . فوٹو:رائٹرز

بہترین کیمسٹری کیساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی کمپنی انجوائے کرتے ہیں،اداکارہ . فوٹو:رائٹرز

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ اپنے سے سینئر ایکٹرز کے مد مقابل کام کرنا انھیں بالکل عجیب نہیں لگتا اور وہ خوش نصیب ہیں کہ ان کے سب ہی کو اسٹارز کا رویہ ان کے ساتھ اچھا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا کاکہناتھا کہ ان کے پہلے کو اسٹار سلمان خان سے ان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور ہم دونوں نے دبنگ ٹو کی شوٹنگ کے دوران بھی ساتھ اچھا وقت گزارا ، تاہم اکشے کمار میرے پسندیدہ کو اسٹار ہیں جن کے ساتھ راوڈی راٹھور اور جوکر میں کام کرنے کا تجربہ خوب انجوائے کیا۔ ان کے مطابق اسکرین پر بہترین کیمسٹری کے ساتھ ساتھ یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کرتے ہیں، اور وہ اکشے کمار کے مد مقابل مزید فلموں میں کام کرنے کو بے تاب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔