- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- گندم اور استعمال شدہ کاروں کی درآمد پرڈیوٹی میں اضافے کی تجاویز
- آئی کیوب قمرکی کامیابی، ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ
- امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی
- ماؤں کو اپنی زندگی بھی جینے دیجیے!
- جنت نظیر ہے میری ماں ۔۔۔
- کرکٹرز بھی اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں بول اُٹھے
- ایک عام ماں بھی ’بادشاہ گر‘ ہے۔۔۔!
- آئرلینڈ کیخلاف شکست؛ رمیز راجا نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- جیمز اینڈرسن الوداعی ٹیسٹ کب کھیلیں گے؟
- شادی کی تقریب میں ایک عجیب و غریب بن بلائے مہمان کی آمد
- ڈھلتی عمر میں ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کیلئے کیا کریں؟
- چاند پر پانی کی موجودگی کے متعلق اہم انکشاف
- لاہور؛ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک
- طاقتور شمسی طوفان کے اثرات آسمان پر نمودار
- گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبروں پر بلوچستان حکومت کا ردعمل
- آزاد کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر پی پی اور پی ٹی آئی کا اظہار تشویش
- کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار
- سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم
ایپل کا ای سی جی ناپنے والا چھلا پیش کرنے کا منصوبہ
سان فرانسسکو: ایپل کمپنی نے آئی رِنگ کے بعد ایک اہم ایجاد کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے یہ گھڑی نما ایک کڑا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی ای سی جی (الیکٹروکارڈیوگرام) کو نوٹ کرکے ان کے دل کی کیفیت معلوم کی جاسکے گی۔
ای سی جی دل کی کیفیت معلوم کرنے کا ایک طریقہ ہے جس میں سینے اور ہاتھ پیروں پر الیکٹروڈ لگا کر دل کی برقی سگنل کی کیفیت کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ ایپل کی جانب سے اس ایجاد کو اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کوئی گھڑی ہوگی یا چھلا نما کوئی بینڈ ہوگا، مگر اس کا مقصد دل پر نظر رکھنا ہے۔
پیٹنٹ کے مطابق ایپل اس آلے کو فی الحال ’’اینرولمنٹ پروسیس‘‘ سے گزاررہا ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں کی ریڈنگ اور معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس کی روشنی میں آلے کو مزید بہتر اور حساس بنایا جاسکے گا کیونکہ یہ دل کا معاملہ ہے۔ تصاویر کے مطابق شاید اسے انگلی یا پھر کلائی پر پہنا جاسکے گا۔ پیٹنٹ تصاویر میں آلے کے ساتھ 3 مختلف الیکٹروڈ جسم کے مختلف حصوں پر دکھائے گئے ہیں۔ ایپل کے مطابق یہ غیر روایتی ای سی جی آلہ ثابت ہوگا۔ اپنی تکمیل کے بعد یہ جسم سے 6 طرح کی ریڈنگ حاصل کرسکے گا۔
خیال ہے کہ 2017 کی وسط تک یہ پراڈکٹ فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔