- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
سلمان خان کے خلاف بات کرنے پر بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں
ممبئی: بھارتی فلم اور فیشن انڈسٹری سے منسلک معروف ہئیراسٹائلسٹ سپنا موتی بھاونانی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے بارے میں بات کرنے پر انہیں زیادتی اور جان سے ماردینے کی بھی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
بھارتی فلم نگری میں سلمان خان کو گاڈ فادر کی حیثیت حاصل ہے کوئی ان کی مخالفت میں کچھ کہہ دے تو اس کی خیر نہیں رہتی، ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اور فیشن انڈسٹری کی جانی مانی ہیئر اسٹالسٹ سپنا موتی بھاونانی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ سپنا کو سلمان خان کی مخالفت کے حوالے سے شہرت حاصل ہے ، وہ دبنگ خان کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتی رہتی ہیں اور اس کا انہیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپنا بھاونانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان بے کار قسم کی فلموں میں بندروں کی طرح ناچتے ہیں اور اپنے مداحوں کو غلط کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہیں سلمان خان کے بارے میں کہنے کے حوالے سے قتل کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں کسی بھی بندر سے نہیں ڈرنا نہیں چاہیئے۔ متعدد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے بارے میں کچھ نہ کہیں ورنہ قتل کردی جائیں گی جس پر انہیں پہلے بہت حیرانی ہوئی تھی کیونکہ انہیں اس سے قبل سب افواہیں لگتی تھیں لیکن ان دھمکیوں کے بعد انہیں اس کی حقیقت کا احساس ہوگیا۔
بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ نے کہا کہ وہ سلمان خان کے بیانات کے باعث خود کو بھارتی کہلانے میں شرم محسوس کرتی ہیں۔ انہیں ٹوئٹر پر بھی متعدد دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے لوگ کوئی اور نہیں سلمان خان کے فارغ چیلے ہی تھے جن کو انہوں نے بلاک بھی کردیا تھا لیکن یہ تمام باتیں انہیں سچ بولنے سے نہیں روک سکتیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔