- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
ثنا کی مشکلات میں اضافہ؛ بولنگ ایکشن مشکوک قرار
لاہور: خراب فارم کے سبب مسائل کی شکار ویمنز کرکٹ کپتان ثنا میر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا، میچ ریفری نے رپورٹ پی سی بی کو بھجوا دی، حتمی فیصلہ چند روز میں این سی اے میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک، سعید اجمل اور محمد حفیظ سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار پانا کوئی نئی بات نہیں، اب خواتین ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی اس الزام کی زد میں آگئی ہیں، کراچی میں جاری ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں زرعی تریاتی بینک ثنا میر کی کپتانی میں ایکشن میں ہے، اس دوران ٹیسٹ امپائرز ریاض الدین نے ثنا میر کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، میچ ریفری افتخار نے رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی ہے، یاد رہے کہ30سالہ آل راؤنڈر ثنا میر نے28دسمبر2005کو کراچی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک85ایک روزہ میچز میں2نصف سنچریوں کی مدد سے1107رنز بنانے کے ساتھ93وکٹیں بھی حاصل کر چکی ہیں۔
انہیں 70 ٹوئنٹی میچز میں 669 رنز بنانے کے ساتھ 70 وکٹیں اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، عمدہ کارکردگی پر حکومت پاکستان انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز چکی ہے، ثنا میر کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد ہوگا، ادھر زیڈ ٹی بی ایل کے مسعود انور کا کہنا ہے کہ ثنا میر گزشتہ 11 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہیں، ان کے ایکشن کو کبھی بھی رپورٹ نہیں کیا گیا، آل راؤنڈر کے بازو کا خم 17 ڈگری سے زیادہ نہیں، جلد کلیئر ہو جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔