مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار

اسپورٹس رپورٹر  منگل 25 اکتوبر 2016
میں ٹیم کے مفاد میں کیے گئے ہر فیصلے کا احترام کروں گا، محمد حفیظ: فوٹو: فائل

میں ٹیم کے مفاد میں کیے گئے ہر فیصلے کا احترام کروں گا، محمد حفیظ: فوٹو: فائل

 لاہور: محمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا، اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویو کیلیے تیار نہیں تھا۔

محمد حفیظ  کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا، اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویو کیلیے تیارنہیں تھا، لیکن اب مکمل صحتیاب ہونے کے بعد پی سی بی سے کہا ہے کہ آئی سی سی سے بائیومکینک ٹیسٹ کی تاریخ لینے کیلیے درخواست کردیں، انھوں نے کہا کہ جولائی 2015 میں بولنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین بھی کارکردگی بُری نہیں رہی، میں اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز پر منحصرہے کہ دورئہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وہ میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا نہیں،

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔