امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون کے ہاں بچی کی دو مرتبہ پیدائش

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2016
امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون نےحمل کے 23ویں ہفتے بچی کا آپریشن کرایا جس کے بعد بچی واپس رحم مادر میں رکھ دی گئی۔۔ فوٹو:: ڈیلی میل

امریکی ریاست ٹیکساس میں خاتون نےحمل کے 23ویں ہفتے بچی کا آپریشن کرایا جس کے بعد بچی واپس رحم مادر میں رکھ دی گئی۔۔ فوٹو:: ڈیلی میل

ٹیکساس: پیدائش یا موت ایک قدرتی عمل ہے لیکن ایک بچے کی دو مرتبہ پیدائش کا سن کر ضرور حیرانی ہوتی ہے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بچی کی دومرتبہ پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حاملہ امریکی خاتون مارگریٹ پویمرنے حمل کے 16 ویں ہفتے اپنا طبی معائنہ کرانے کے ساتھ ساتھ پیٹ میں موجود بچے کا الٹرا ساؤنڈ کرایا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں موجود بچی ’ٹیومر‘ کا شکارہے اوراس کی جان ٹیومرکے خاتمے تک نہیں بچ سکتی جب کہ حاملہ خاتون کو کئی معالجین نے اسقاط حمل کا مشورہ دیا تاہم ریاست ٹیکساس کے بچوں کے مشہور ڈاکٹر ڈاریل کاس نے تجوید دی کہ بچی کو سرجری کے ذریعے باہرنکالا جائے گا جس کے بعد ٹیومرکے علاج کے بعد اسے واپس ماں کے بطن میں ڈال دیا جائے گا۔

خاتون کے لئے اتنا حساس آپریشن کرانا کسی امتحان سے کم نہ تھا لیکن انہوں نے اسقاط حمل کے بجائے سرجری کے ذریعے بچی کے علاج کا فیصلہ کیا اورخاتون کے حمل کے 23 ویں ہفتے آپریشن کے ذریعے بچی ماں کے پیٹ سے نکالی گئی تو اس کا وزن محض 530 گرام تک جس کے بعد اس کے جسم میں موجود ورم نکال کر 20 منٹ کے آپریشن کے بعد واپس اسے دوبارہ ماں کے رحم میں رکھ دیا گیا اور36 ہفتوں کے بعد دوبارہ قدرتی طریقے سے بچی کی پیدائش ہوئی۔

حال ہی میں جنم لینے والی اس منفرد بچی کو فی الحال ڈاکٹروں کی زیرنگرانی اسپتال میں رکھا گیا ہے تاہم وہ صحت مند اورمکمل طورپرتندرست ہے۔ پیدائش کے ایک ہفتے بعد اس کی ایک معمولی سرجری دوبارہ کی گئی ہے جس کے بعد اس کے جسم میں موجود ٹیومرکومکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔