شہرت کے لیے فحش کردار ادا نہیں کرسکتی، شردھا کپور

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2016
فلم میں ادا کئے گئے کرداروں پر لوگوں کی بہت محبت ملی ہے، شردھا کپور فوٹو: فائل

فلم میں ادا کئے گئے کرداروں پر لوگوں کی بہت محبت ملی ہے، شردھا کپور فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شکتی کپور کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بیٹی شردھا کپور کہتی ہیں کہ جب انہیں عام سی لڑکی کہا جاتا ہے تو وہ بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔

عاشقی 2، اے بی سی ڈی 2 اور ایک ولن جیسی فلموں میں کام کرنے کے بعد شردھا کپور کو بھارتی فلم نگری میں ایک عام لڑکی کہہ کر بلایا جانے لگا تھا تاہم باغی میں ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرنے پر انہوں نے سب کو حیران کردیا تھا۔ اس سلسلے میں شردھا کا کہنا ہے کہ درحقیقت ان فلموں میں ان کے کردار آسان نہیں تھے پھر بھی وہ خود کو عام لڑکی کہنے پر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے اب تک جو بھی کردار ادا کیے ہیں ان پر انہیں بہت محبت ملی ہے۔ وہ ایسے کردار نبھانا چاہتی ہیں جس لوگوں کو یاد رہیں لیکن اس کے لیے وہ کوئی فحش کردار ادا نہیں کرسکتی۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری پر شردھا کپور کا کہنا تھا کہ ہر فلم کی کہانی کی مناسبت سے اپنی ضروریات ہوتی ہیں، اس لئے ان کا خیال ہے کہ ہر نئی فلم اداکار کی پہلی فلم ہوتی ہے۔ وہ بھی اپنی ہر فلم سے بہت کچھ سیکھتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔