القاعدہ کےخوف نےذہنی مریض بنادیا،اسامہ پرگولی چلانے والا نیوی سیلر

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2013
اسامہ کو3 گولیاں ماری جس کے باعث 15 سیکنڈ میں ہی اس کی  سانس اکھڑ گئی تھیں ، نیوی سیلر فوٹو: فائل

اسامہ کو3 گولیاں ماری جس کے باعث 15 سیکنڈ میں ہی اس کی سانس اکھڑ گئی تھیں ، نیوی سیلر فوٹو: فائل

واشنگٹن: اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والےایک نیوی سیلرنے کہا  ہے کہ القاعدہ کےخوف نے اسے ذہنی مریض بنادیا ہے،مالی پریشانیوں میں گھرا ہوا ہوں،امریکی حکومت نے زندگی تباہ کردی۔

اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کرنےوالےنیوی سیلرنےایک امریکی جریدے ’’اسکوائر‘‘کوانٹرویومیں اعتراف کیا ہے کہ القاعدہ کےخوف نےذہنی مریض بنادیا ہے ،ہروقت ڈرلگارہتا ہےکہ کسی بھی وقت القاعدہ کےلوگ بدلہ لینے کےلئےگھرپرحملہ کرسکتے ہیں ،امریکی جریدے اسکوائر نےاس نیوی سیلر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور اسے شوٹر کا نام دے کر انٹرویو شائع کیا ہے۔

انٹرویوکے مطابق شوٹر نے بتایا کہ اس نےاسامہ کو3 گولیاں ماریں جس کے باعث 15 سیکنڈ میں ہی اسامہ کی سانس اکھڑ گئی اور اس کے بعد سے وہ ذ ہنی تناؤ کاشکارہے،شوٹرنے بتایا کہ گزشتہ برس فوج سے استعفی دینے کے بعد شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہےجبکہ بیوی بھی  اس دوران ساتھ چھوڑگئی اور20 برس ملازمت پوری نہ کرنے پرنہ توفوج سے ہیلتھ انشورنس ملی اورنہ ہی پینشن۔

انٹرویومیں دعوی کیا گیا ہےکہ شوٹرپیسے بچانےکےلئےاپنی سابقہ بیوی کے ساتھ گھر شئیر کررہا ہےاوراس کے پاس بچوں کی تعلیم کےلئے بھی پیسے نہیں ہیں، شوٹرکا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نےاس کی زندگی تباہ کرکے رکھ دی ہے جبکہ وہ اپنی شناخت ظاہر کر کے ٹی وی پر پروگرام بھی نہیں کرسکتا جو اس کےلئے پیسہ کمانےکابہت بڑا ذریعہ بن سکتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔