- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
پانچ دن تک چٹان کے نیچے دبے رہنے کے باوجود کسان زندہ بچ گیا
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں پانچ روز سے غائب رہنے والا ایک کسان ایک بھاری پتھر تلے دبا ہوا پایا گیا اور حیرت انگیز طور پر وہ کھائے پیے بغیر زندہ رہا۔
وسطی جنوبی افریقہ کے صوبے بیتلہم میں اومڈرائی کھیتوں پر ایک کسان لوئس اسٹارئرڈم معمول کے تحت کام کررہا تھا کہ ایک بڑی چٹان سرک کر اس کے کھیتوں پر آگری اور وہ اس چٹان کے نیچے دب گیا۔ اتفاق سے چٹان میں رخنہ تھا جس کے عین نیچے لوئس مکمل طور پر فٹ ہوگیا لیکن وہ ہلنے جلنے سے قاصر تھا۔
جب لوئس گھر نہ آئے تو کئی کسان تنظیموں اور اس کے دوستوں نے تلاش شروع کردی اور آخر کار اس کی گاڑی انہیں دکھائی دی بعد ازاں اس کے قدموں کے نشان سے ان کا پیچھا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوئس ایک پتھریلے قید خانے میں بند ہے۔
جیسے ہی مدد کرنے والے اس کے پاس پہنچے تو پہلے گمان ہوا کہ شاید کسان مرچکا ہے لیکن وہ زندہ تھا اور مدد طلب کررہا تھا، لوگوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے پتھر کے نیچے سے نکالا۔ لوئس کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ڈاکٹروں اور اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ غذا اور پانی کے بغیر مسلسل 5 دن تک پتھر کے نیچے دبے رہنے کے باوجود اس کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں، اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر وہ کس طرح چٹان کے نیچے دبا اور کس طرح کچلے جانے سے محفوظ رہا۔ اس کے بعد فوری طور پر اسے قریبی طبی مرکز میڈی کلینک لے جایا گیا جہاں اس میں پانی کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا علاج کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔