- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
ایف بی آر کا ریٹرنز کیلیے تاریخ میں توسیع کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقررہ مدت تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کو لیٹرز اور ایس ایم ایس بھجوانے کا خودکارنظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ میعاد میں بار بار توسیع کی پریکٹس کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریونیو واجب الادا نہیں ہے اور وہ کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہیں کراسکے ہوں گے تو انہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ریلیف دیا جائے گا لیکن ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ریونیو بھی واجب الادا ہوگا انہیں تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایسے ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ مدت میں جمع نہیں کراتے تاہم ٹیکس ریونیو جمع کرارہے ہیں اور اگر ان کے ریفنڈز کی کیس ہونگے تو انکے ریفنڈ روک لیے جائیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مقررہ مدت تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے بھی خود کار نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس نظام کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت ختم ہوتے ہی اس خود کار نظام کے ذریعے مذکورہ فائلرز کو لیٹرز جاری ہو جایا کریں گے اور ان کے موبائل فون نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس الرٹ بھی بھجوائے جایا کریں گے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان میں آگہی پیدا کی جائے گی کہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے باوجود دیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانے عائد ہوں گے، اس سے دیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔