ویرات اور انوشکا ہنی مون پر بھی مداحوں کو نہیں بھولے

ویب ڈیسک  پير 1 جنوری 2018
ویرات اور انوشکا ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں؛ فوٹوفائل

ویرات اور انوشکا ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں؛ فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے خوبصورت شہر کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو خوبصورت انداز میں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔

گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی ’ویروشکا‘ کی خوبصورت جوڑی ان دنوں ساؤتھ افریقہ میں چھٹیاں منارہی ہے جو نئے سال کی آمد پر بھی اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

کیپ ٹاؤن کے خوبصورت ساحل پر چھٹیاں گزارتے ہوئے ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش اور صحت مند رہیں، ہماری طرف سے تمام لوگوں کو بہت سارا پیار ملے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نئے سال کی آمد پر بالی ووڈ ستاروں کی مداحوں کو مبارکباد

واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا نے نئے سال کی مبارک باد بالکل اسی طرح ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دی ہے جس طرح اپنی شادی کی خبر دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔