- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
امریکا کا پاکستان کی مالی اور فوجی امداد روکنے کا اعلان
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے ہر قسم کا سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت پاکستان کو فوجی سازو سامان اور مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اب پاکستان کو نہ تو فوجی سازو سامان دیا جائے گا اور نہ سیکیورٹی کی مد میں فنڈ فراہم کیا جائےگا، انتظامیہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کا تخمینہ لگارہی ہے کہ کتنے ملین ڈالر کاٹے جارہے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد فیصلہ کن اقدامات پر بحال ہوسکتی ہے، اور یہ تب ہی ہوگا جب پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے گا کیوں کہ یہ گروپ خطے کو عدم استحکام سے دو چار کررہے ہیں اور افغانستان میں ہماری اتحادیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قبل ازیں پاکستان کی 255 ملین ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے امداد روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان امریکی واچ لسٹ میں شامل
آج ہی امریکا نے مذہبی آزادی کے خلاف اقدامات کرنے والے ممالک کی از سرنو مرتب کردہ فہرست جاری کی ہے پاکستان کو اس فہرست میں تو شامل نہیں کیا گیا تاہم اسے اس مد میں واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔