- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صورتحال خراب ہو، چین
بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صورتحال خراب ہو کیونکہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر تعمیری اور سرحدوں پر امن قائم کرنے کے خلاف ہے۔
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کابیان غیر تعمیری، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہونے والے اتفاق رائے اور سرحدوں پر امن قائم کرنے کے خلاف تھا، گزشتہ سال برکس اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اتفاق کیا تھا جب کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری بھی دیکھنے میں آئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کو تکلیف دینا ہماری پالیسی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے اس طرح کے غیر تعمیری ریمارکس دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے ہونے والے اقدامات کے خلاف ہے، ایسے ریمارکس سرحد پر امن و سکون کسی صورت قائم نہیں رکھ سکتے۔ چین اور بھارت اہم ہمسائے ہیں، دونوں کو باہمی اسٹریٹیجک تعلقات کو بڑھانا چاہیے، اس لئے بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات کرے جن سے سرحدوں پر امن قائم رہے اور باہمی تعلقات میں بہتری آئے، وہ ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صورتحال خراب ہو۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چین اور پاکستان سے اکٹھے جنگ ہو سکتی ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ چین طاقتور ملک ہے اور بھارتی سرحدوں پر دباؤ بڑھا رہا ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں، سرحد پر چین سے خطرات کا سامنا ہے لیکن بھارتی فوج کسی بھی چینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی توجہ شمالی سرحد پر مرکوز کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔