- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
آئی سی سی نے بابر اعظم اور حسن علی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
دبئی: بابر اعظم اور حسن علی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی نے دونوں کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کر لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا تاہم اس میں 7ملکوں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ گزشتہ سال بہترین کارکردگی پیش کرنے والے پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم اور چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو پیسر حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سپرد کی گئی اسکواڈ میں روہت شرما، جسپریت بمرا، بابر اعظم، حسن علی، اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کک، ڈیوڈ وارنر،بین اسٹوکس، ٹرینٹ بولٹ اور راشد خان موجود ہیں۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا،اس میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی شامل ہیں، اس فارمیٹ کے کپتان بھی ویرات کوہلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں چتیشور پجارا، روی چندرن ایشون،ڈین ایلجر، کوئنٹن ڈی کک،کاگیسو ربادا، بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک شامل ہیں جب کہ ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، کوئنٹن ڈی کک اور بین اسٹوکس دونوں فارمیٹس کی ٹیموں میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی کپتان نے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی، ون ڈے فارمیٹ میں انھوں نے چوتھی بار یہ اعزاز حاصل کیا، ان کی زیر قیادت بھارت نے عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی اور ون ڈے میں دوسری پوزیشن پائی،اے بی ڈی ویلیئرز ساتویں مرتبہ ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔