- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، جلد سلور اسکرین پر نظر آؤں گی، سجل علی
لاہور: اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور میں بھی سلوراسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآؤں گی۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردارنبھانے پر ناظرین کا پیار ملتا ہے جس کی بدولت کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویربنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیارہی ہوتا ہے۔ پھر چاہے وہ فلم میں کام کرتے ہوئے ملے یا ڈرامے میں۔
سجل علی نے کہا کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دورہورہی ہیں ، جواچھی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت بھی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پرکام کرنے والی اداکارائیں اس کے مطابق اپنے سین عکسبند کرواتی اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔ میں شوبز سے وابستہ ضرورہوں لیکن مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے اس لیے میں اس طرح کی آفرزکوقبول نہیں کرونگی، جومیرے مزاج کے خلاف ہو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت جہاں ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردارنبھا رہی ہوں، وہیں اپنے چاہنے والوں کو بڑی اسکرین پرآکر ایک اچھا سرپرائز دوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔