- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- فلسطینی نسل کشی ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی؛ عالمی عدالت میں سماعت
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائیڈر پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر جیسی رائیڈر نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، سر پر شدید چوٹ آنے سے ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسی رائیڈر پر چار نامعلوم افراد نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع ایک بار میں حملہ کیا۔ تشدد کے نتیجے میں جیسی رائیڈر کو سر اور گردن پر شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق جیسی رائیڈر کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے سراورگردن پر شدید چوٹوں کے باعث وہ کوما میں چلے گئے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔جلد ہی ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ جیسی رائيڈر رواں ہفتے كے اختتام پر انڈين پريميئر ليگ ميں شركت كے لئے بھارت روانہ ہونے والے تھے جہاں ان كا فرنچائز دہلی ڈيرڈيولز كے ساتھ 2 لاكھ 60 ہزار امريكی ڈالرز ميں معاہدہ ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا ہم اس پر ابھی تک شدید صدمے کی حالت میں ہیں اور رائیڈرجیسی کے لئے انتہائی فکرمند ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔