- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
بنگال ٹائیگرز نے سری لنکاکو انجانے خوف میں مبتلا کردیا
پالے کیلی: سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ اتوار کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
بنگال ٹائیگرز نے آئی لینڈرز کو انجانے خوف میں مبتلا کردیا، مختصر فارمیٹ کے نئے میزبان کپتان دنیش چندیمل نے تسلیم کیاکہ ان کی ٹیم پر کافی دباؤ ہوگا، دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں تلکارتنے دلشان اور کمارسنگاکارا کی عدم موجودگی نے بنگلہ دیش کے حوصلے مزید بڑھادیے،کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ ٹور کا اختتام فتح پر کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں آخری ون ڈے میں شکست کے بعد سری لنکا کو ٹوئنٹی 20 میں اپنی ٹاپ پوزیشن خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے۔
اتوار کے میچ میں ناکامی کی صورت میں ٹیم ویسٹ انڈیز کی جگہ دوسرے نمبر پر چلی جائے گی۔ میزبان اسکواڈ میں 6 نئے کھلاڑی شامل کیے گئے جن میں سے کم سے ایک کا ڈیبیو ضرور ہوگا،زیادہ امکان نوجوان بیٹسمین انجیلوپریراکے کھیلنے کا ہے تاہم ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کتھوروان وتھانگے کانام بھی زیر غور ہے، سری لنکا کے لیے سب سے بڑا امتحان آرام دیے جانے والے نوان کولاسیکرا کے متبادل کا انتخاب ہے۔
اس کیلیے اسکواڈ میں شامل نوجوان آل راؤنڈرز کے ساتھ فاسٹ بولر ایشان جیا رتنے اور لیفٹ آرم اسپنر چاترنگا ڈی سلوا میں سے کسی ایک کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ شمندا ایرنگا بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب ون ڈے سیریز برابر کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو اب ٹوئنٹی 20 میں بھی کامیابی کے آثار دکھائی دینے لگے،ان کیلیے اطمینان کی سب سے بڑی بات حریف سائیڈ میں دلشان اور سنگاکارا کا نہ ہونا ہے، مہمان ٹیم فتح کے امکان کو زیادہ یقینی بنانے کیلیے ایک بیٹسمین کی جگہ تیسرے اسپنر مشرف حسین کو میدان میں اتارنے کا سوچ رہی ہے، اس کیلیے مومن الحق کو قربانی دینا پڑسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔