- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
جودھ پور عدالت نے سلمان خان کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی
جودھ پور: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو جودھ پورکی عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔
بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں سزایافتہ اداکار سلمان خان کی جانب سے دائر کی گئی بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سلمان خان کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔ اب سلمان خان اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے کینیڈا، نیپال اورامریکا کا دورہ کرسکیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا
واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدامیں جودھ پور کی عدالت نے19 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس میں ملوث اداکار سلمان خان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پانچ سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ دورات جیل میں گزارنے کے بعد سلومیاں کو ضمانت مل گئی تھی، تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس پر سلمان خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ انہیں فلموں کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔
جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سلمان خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سلمان خان اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے 25 مئی سے10 جولائی تک بیرون ملک کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔