- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکایا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ
نیکولس وینزویلا کے صدارتی انتخاب میں کامیاب، مخالف امیدوار کا نتائج ماننے سے انکار
کراکس: وینزویلا کے قائم مقام صدراور آنجہانی صدر ہوگوشاویز کے نائب نکولس مادورو صدارتی انتخابات میں معمولی فرق سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتخابات میں ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نیکولس مادورو نے 50.7 فیصد جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار اینریک کیپریلس کو 49.1 فیصد ووٹ ملے، اس طرح قائم مقام صدر نیکولس مادورو صرف چند لاکھ ووٹوں کے فرق سے صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔
دوسری جانب اینریک کیپریلس نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کی براہ راست نگرانی کررہے تھے کئی مقامات پر انہیں نیکولس مادورو کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن نتائج کے اعلان میں انہیں شکست خوردہ قرار دے دیا گیا ہے، جسے وہ کسی صورت قبول نہیں کرتے۔
نیکولس مادورو کو سابق صدر ہوگو شاویز نے قائم مقام صدربنایا تھا۔ نکولیس کو صدارتی مہم کے آغاز پر اپنے مدمقابل پر کافی برتری حاصل تھی لیکن اُنہوں نے بہت ہی معمولی فرق سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی کیپریلس سخت مقابلے کے بعد شاویز سے ہار گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔