- 9 مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا لازم ہے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- ڈی آئی خان میں سیکورٹی آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک
- کراچی؛ 8 ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 5 میں سے 2 بھائی جاں بحق
- آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت پولیس افسر کو سنائی گئی سزا معطل
- ’’ کوہلی پر تنقید! مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں‘‘
- ملک بھر میں جون سے معمول سے زائد بارشوں کا امکان
- غزہ اور مغربی کنارے میں جھڑپوں، کار حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک
- خوشاب؛ سکیسر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک اہلکار جاں بحق
- پی سی بی کا اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار
- بجلی ایک ماہ کیلیے 3.49 روپے مزید مہنگی ہونے کا امکان
- پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلاء میں بھیجا جائے گا
- سانحہ 9مئی؛ عمران خان ناکافی شواہد کی بنیاد پر دو مقدمات سے بری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھادی گئی
- سگریٹ نوشی کا خاتمہ ممکن، مگر کیسے؟
- ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے 4 ٹیکنیکل کمیٹیاں بنادیں
- شدید گرمی میں یہ 8 پھل اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں
- ایک منٹ میں فون چارج کرنے والی ٹیکنالوجی
- کمر کے پیچھے سے سب سے زیادہ ڈسکس پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم
- قذافی اسٹیڈیم کو دبئی کے جیسا بنانے کی تیاری کرلی گئی
بھارت میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریاست کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ضلع ڈنٹی واڑہ میں فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی اور گاڑی میں آرمی کے 3 اہلکاروں سمیت 7 اہلکار سوار تھے۔
گاڑی گاؤں چھولنر کے قریب پہنچی تو بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔