- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
رنبیر کپور کا جلد شادی کرنے کا عندیہ
ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے جلد ہی شادی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
بالی ووڈ میں فنکاروں کی افیئرز اور شادی کی خبریں روزانہ کی بنیاد پر زیرگردش رہتی ہیں اور انوشکا اور سونم کپور جیسی نامور اداکاراؤں کی شادی کئی مہینوں تک خبروں کی زینت بنی رہتی ہے، آج کل انڈسٹری میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی کیمسٹری کا چرچا ہے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں اور عالیہ بھٹ کا رنبیر کی فیملی کے ساتھ رہنا بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور دونوں ہی شادی سے متعلق مثبت انداز میں جواب دے چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نوجوان تھا تو اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ میں 27 سال کی عمر میں شادی کروں گا تاکہ 29 یا 30 سال کی عمر تک میرے دو بچے ہوں لیکن زندگی ویسی نہیں گزری جیسی میں نے منصوبہ بندی کررکھی تھی اور اب ایسا سب کچھ باہمی سوچ سے ہی ممکن ہو سکتا ہے لیکن زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپور جیل سے رہا ہوگئے
شادی سے متعلق رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ اب میں شادی شدہ زندگی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور یہی چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ ہو، بچے ہوں اور میری اپنی پوری فیملی ہو اور اُمید ہے میں جلد ہی ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔
واضح رہے رنبیر کپور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کی فلم ’سنجو‘ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔