جاپان میں پاکستانی اسپورٹس گڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

خبر ایجنسی  ہفتہ 7 جولائی 2018
جائیکاکے ایڈوائزرکھیلوں کے سامان کی تجارت وصنعت سے متعلق شرکاکو آگہی دیں گے۔ فوٹو: فائل

جائیکاکے ایڈوائزرکھیلوں کے سامان کی تجارت وصنعت سے متعلق شرکاکو آگہی دیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور جاپان انٹرنیشنل کو آپریٹو ایجینسی (جائیکا) کے باہمی اشتراک سے ٹوکیو، جاپان میں کھیلوں کے سامان کی 3 روزہ نمائش ’’سپورٹک‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

جاپان انٹرنیشنل کو آپریٹو ایجینسی (جائیکا)کے بیان کے مطابق نمائش کا آغاز 25 جولائی 2018 کو ہو گا جو 27 جولائی 2018 کو ختم ہو گی، نمائش میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی 30 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی اور فٹ بالز، مارشل آرٹ سمیت کھیلوں کے دیگر سامان کی نمائش کریں گی۔

جائیکا کے مطابق نمائش میں شرکت کے حوالے سے ٹی ڈی اے پی پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے تعارفی تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں جائیکا کے ایڈوائزر برائے ٹی ڈی اے پی ماساؤ اوٹسوکا جاپان میں کھیلوں کے سامان کی تجارت اور صنعت کے حوالے سے شرکا کو بریف کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔