- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے جاری؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
ٹائیگر شروف کا فوجی ٹریننگ کے لیے شام جانے کا فیصلہ
ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف فلم ’باغی‘ کے دوسرے سیکوئل کے لئے شام جاکر فوجی ٹریننگ لیں گے۔
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف وہ نوجوان اداکار ہیں جنہوں نے مارشل آرٹ کے فن اور فلم ’باغی‘ میں دھماکے دار ایکشن سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، فلم باغی کی مقبولیت کے بعد فلم کے پہلے سیکوئل نے ٹائیگر کو بلندیوں ہر پہنچادیا اور اب یہی فلم اُن کی اصل پہچان بن گئی ہے، مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے دوسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا تاہم فلم کو پہلے سے زیادہ منفرد بنانے کے لئے ٹائیگر شام جاکر فوجی ٹریننگ حاصل کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’باغی تھری‘ کو ایکشن سے بھرپور بنانے کے لیے فلم کے ہدایت کار احمد خان نے ٹائیگر شروف کو ہیوی مشین گنز،ایم 16 اور راکٹ لانچر کی تربیت حاصل کرنے کے لئے شام میں فوجی کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم شام سمیت مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں فلمائی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’باغی ٹو‘ کی ریلیز سے قبل ہی باغی تھری کا اعلان
واضح رہے کہ ٹائیگر شروع کی فلم ’باغی 2016 میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ فلم کا پہلا سیکوئل رواں سال 23 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنا جس نے دنیا بھر میں 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔