- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
نئے پاکستان میں سب کو جدوجہد کرنا ہوگی؛ سرفراز احمد
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی آرہی ہے نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔
سرفرازاحمد نے کہا نئے پاکستان کی تکمیل کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، عزم اور لگن کے ساتھ سخت محنت کو اپنا شعار بناکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے اس امر کا اظہار جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں جشن آزادی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قومی کپتان نے کہا کہ طلبا اور طالبات کو اچھی تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ ہر فرد کو اپنے شعبے میں احساس ذمے داری کے ساتھ قومی ترقی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔
کپتان نے کہا کہ یہ امر خوش کن ہے کہ جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک ہوکر پاکستان کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی میدان میں جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تقریب میں ویمن کرکٹرز عالیہ ریاض، ارم جاوید اور عائشہ ظفر بھی موجود تھیں، آخر میں سرفراز احمد نے تقریب کی مناسبت سے پاکستان کی آزادی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔