- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
رنبیر اور دیپکا کی نئی فلم نے پاکستانی سینماؤں کی رونقیں بحال کردیں
لاہور: بالی وڈاسٹاررنبیرکپوراوردیپکا پڈوکون کی نئی فلم ’ یہ جوانی ہے دیوانی ‘ نے پاکستان کے تمام سینما گھروں کی رونقیں بحال کردیں۔
لاہور کے مقامی سینما گھر میں امپورٹرز کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پریمئرشومیں فلم بینوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی اوررنبیر اوردیپکا کی عمدہ اداکاری کوخوب سراہا۔ فلم کے مختلف مناظر اتنے دلچسپ تھے کہ شائقین فلم تالیوں کے ساتھ سیٹیاں بجاتے ہوئے جھومنے پرمجبورہوتے رہے۔ فلم میں جہاں خوبصورت لوکیشنز دکھائی گئی ہیں وہیں فلم کا میوزک بھی لوگوںکی توجہ کامرکز بنا رہا۔ ایک طرف تورنبیر اوردیپکاپرفلمائے گئے گیت ’’بدتمیز دل‘‘ اور’’پچکاری‘‘ تھے تودوسری جانب بالی وڈ پربرسوں راج کرنے والی وراسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ آئٹم سانگ بھی فلم بینوں کوخوب بھایا۔ جس کی وجہ سے فلم کی اختتام پرفلم بین مسکراتے ہوئے سینما گھر سے باہرنکل رہے تھے۔
ہر کوئی رنبیر اوردیپکاکی اداکاری کے ساتھ کہانی ، لوکیشنز اورمیوزک کی تعریف کرتادکھائی دیتاتھا۔ اس موقع پرفلم بینوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فلم واقعی ہی تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کی کہانی، لوکیشنز، میوزک اورفنکاروںکی اداکاری بہترین ہو۔ اس فلم میں یہ تمام چیزیں شامل تھیں اوراسی لیے ہم لوگ فلم دیکھ کربہت اچھا محسوس کررہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ، بے روزگاری ، مہنگائی کے اس دور میں فلم سب سے بہترین تفریح ہے اور ہم چاہیں گے اسی طرح کی فلمیں سینما گھروں میںنمائش کے لیے پیش کی جائیں۔
جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے توہم پاکستانی فلموںکے مخالف نہیں ہیں لیکن اب فلم میکنگ میں تبدیلی آچکی ہے جب کہ ہمارے ہاں ایک خاص ٹائپ کی فلمیں بنائی جارہی ہیں جو ایک مخصوص طبقہ ہی دیکھتا تھا مگراب تویوں لگتاہے کہ اس طبقے نے بھی ان فلموںکو دیکھنا بند کردیا ہے لیکن ہمارے فلم میکرز ’’لکیرکے فقیر‘‘ بنے ہوئے ہیں۔ اب اگر یہ لوگ فلم بینوںکو انٹرٹین کرنا چاہتے ہیں توپھر جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلمیںبنائیں وگرنہ یہ کام چھوڑ کرکوئی اورکام تلاش کرلیں۔
شائقین فلم کا مزید کہنا تھا کہ سینما کا ماحول بہت اچھا تھا اوراسی طرح لاہورکے مختلف علاقوں میں بہترین سینما گھر بن چکے ہیں جہاں پرفیملیزآنے لگی ہے اگراسی طرز پرپرانے سینما گھروںکی تزئین وآرائش کی جائے اورماحول کو تبدیل کیاجائے تویہ لوگوںکے لیے بہترین تفریح ہوگی۔ واضح رہے کہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کی نمائش کے پہلے روزہی سینماہال کے ہاؤس فل رہے ۔ جب کہ ہفتہ اوراتوار کے لیے بھی ایڈوانس بکنگ کرلی گئی ہے۔ سنجیدہ فلمی حلقوں کے مطابق رنبیر اوردیپکاکی جوڑی نوجوان نسل میں بے حدمقبول ہے اورفلم کا سوکروڑ سے زائد کا بزنس ہونے کے امکانات نمایاں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔