- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی سے بدتمیزی پر تنقید کا سامنا
واشنگٹن: پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی کو تضحیک کا نشانہ بنانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے روایتی مضحکہ خیز انداز کو برقرار رکھا۔ اس بار اُن کے طنز کا نشانہ ایک خاتون صحافی سسیلیا ویگا تھیں۔ امریکی صدر کے غیر متوقع ردعمل پر خاتون صحافی حیران اور پریشان رہ گئیں۔
امریکی صدر نے ڈائس پر آتے ہی اے بی سی نیوز سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی سسیلیا ویگا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال پوچھنے کو کہا جیسے ہی خاتون صحافی سوال پوچھنے کھڑی ہوئیں تو ٹرمپ زیر لب بڑبڑاتے ہوئے بولے کہ ’صحافی حیران ہیں کہ انہیں سوال کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔‘
موقع محل دیکھے بغیر گفتگو کرنے، پروٹوکول نبھانے سے عاری اور اپنے منصب سے بے خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیر لب خاتون صحافی پر طنز کرتے رہے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ کھڑے محافظ اور اسٹاف اراکین مسکراتے رہے۔ غیر معمولی صورت حال پر خاتون صحافی شش و پنج میں مبتلا ہوگئیں۔
خاتون صحافی اپنے سوال میں امریکی صدر کی ایک ٹویٹ کی وضاحت چاہ رہی تھیں لیکن صدر ٹرمپ مسلسل خاتون صحافی کو ٹوکتے رہے اور کینیڈا، امریکا، میکسیکو تجارتی معاہدے کے علاوہ کسی اور سوال کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔ امریکی صدر نے دوسری خاتون صحافی کے ساتھ بھی ناروا سلوک کا برتاؤ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاتون صحافی کے ساتھ طنزیہ اور غیر سنجیدہ رویہ رکھنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس پر امریکی صدر پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین نے امریکی صدر کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔