- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
بھارتی خاتون پروڈیوسر کا اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام
ممبئی: بھارتی پروڈیوسر ونتا نندا نے بالی ووڈ کے سب سے ’’سنسکاری‘‘ اور مہذب کردار ادا کرنے کے لیے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔
اداکارہ تنوشری دتہ کے بعد بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘مہم کے تحت خواتین زیادتی اور ہراسانی کے واقعات پر آواز اٹھارہی ہیں۔ حال ہی میں 1990 کے مقبول ترین شو ’’تارا‘‘ کی مصنفہ اور پروڈیوسر ونتا نندا نے بھارتی فلموں میں ’’بابوجی‘‘ کے کردارادا کرنے والے اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کاالزام عائد کیاہے، آلوک ناتھ نے ڈراما سیریل’’تارا‘‘میں مرکزی کردار اداکیا تھا۔
ونتا نے فیس بک پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج سے 19 سال قبل آلوک ناتھ نے انہیں ان ہی کے گھر پر زیادتی کانشانہ بنایا اس کے علاوہ 1990 میں آن ایئر ہونے والے شو ’’تارا‘‘ کی مرکزی اداکارہ نونیت نشان کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایااور ان پر منشیات لینے کا الزام بھی لگایا۔
ونتا نندا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس واقعے کے بعد وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھیں انہوں نے کام کرنا بند کردیاتھا اوراس واقعے نے انہیں نشے کا عادی بنادیا تھا۔
ونتا نندا نے اتنے سال خاموش رہنے کے بعد اس واقعے کو اب منظر عام پر لانے کے حوالے سے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی بھی لڑکی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے سے ڈرے۔ میں ڈر گئی تھی اس لیے اپنے ساتھ ہوئے واقعے پر آواز نہیں اٹھائی، میں اس وقت کے انتظار میں تھی جو اب 19 سال بعد آیاہے۔
ونتا نندا نے اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے والی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو دباکر نہ رکھیں بلکہ سامنے آئیں اوراپنے ساتھ ہونےو الی زیادتی پر آواز اٹھائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔