- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
کنیریا کے خلاف بورڈ کی نئی انکوائری کا امکان
کراچی: فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی انکوائری شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
کنیریا پر 2012 میں انگلش بورڈ نے کاؤنٹی کرکٹ میں فکسنگ کی وجہ سے پابندی عائد کی تھی، 6 برس تک انکار کرنے کے بعد اب آخر کار انھوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنیریا نے ایک سنجیدہ نوعیت کے معاملے کا اعتراف کیا ہے، ان کے بارے میں بورڈ کے چیئرمین احسان مانی لیگل ٹیم اور اینٹی کرپشن آفیشلز سے صلاح مشورے کے بعد سابق لیگ اسپنر کے خلاف نئی انکوائری کا حکم دے سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنیریا پر پابندی چونکہ غیرملکی سرزمین پر عائد ہوئی۔
اس لیے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ان کے بکیز کے ساتھ روابط کا پاکستان کرکٹ پر تو ماضی میں کوئی اثرنہیں پڑا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ نے تاحیات پابندی کے باوجود کنیریا کے بارے میں نرم رویہ اختیار کیا مگر اب انھیں کرکٹ سے مکمل طور پر باہرکیا جائیگا، ماضی میں یہ بات بورڈ کے نوٹس میں آئی کہ کنیریا بنکاک میں پرائیویٹ ایونٹ میں شریک ہوئے مگر اب ان پربطور ماہر ٹی وی چینلز یا ریڈیو شوز میں شریک ہونے پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔