- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی فکسنگ کے الزامات اٹھنے لگے
لاہور: سابق اولیمپئن شہناز شیخ نے ایشین ہاکی چیمینزٹرافی میں بھارت اور ملائشیا کا میچ فکس ہونے کے خدشات ظاہر کردیئے۔
شہناز شیخ کا ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ منگل کی رات شیڈول انڈیا، ملائشیا میچ دیکھنے بعد محسوس ہوتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا۔ میری اس بات کی تائید میچ کے دوران کمنٹیٹر بھی کر رہا تھا کہ بھارت سپرٹ کے ساتھ نہیں کھیل رہا۔ میچ کے دوران ملائشیا نے 40 فیصد جبکہ بھارت نے 60 فیصد بال کنٹرول کے باوجود گول اسکور نہ کیا۔
سابق اولیمپئن نے کہا بھارتی ٹیم 22 مرتبہ ملائشیا کے گول ایریا میں داخل ہوئی لیکن گول اسکور نہ کرسکی جبکہ ملائشیا 7 مرتبہ انڈین اٹیک سرکل میں داخل ہوسکا، کھیل کے اس قدر فرق کے باوجود اور شماریات کا موازنہ کرنے سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا۔
شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بھارت اور ملائشیا پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ دونوں ٹیمیں جان بوجھ کر ایسا کھیلتی ہیں، میری رائے میں یہ اسپورٹسمین سپرٹ کے خلاف ہے۔ سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس مسقط میں جاری پانچویں ایشین ہاکی چیمینزٹرافی میں انڈیا اور ملائشیا کے مابین کھیلا گیا یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، راؤنڈ رابن کی بنیاد پرکھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا 4 میچز کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، ملائشیا دوسری اور پاکستان 3 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستانی ٹیم آج ایشیائی ایونٹ کے چوتھے میچ میں جاپان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔