- قومی ہاکی ٹیم کے ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت
- پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
- بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
- ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
- کراچی سے بھارتی خفیہ ادارے را کے مزید دو تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
- کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان مزید ایک روز تاخیر
- متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
- راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار
- عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر
- ہم نے کشکول توڑ دیا ہے، قومیں محنت ولگن سے ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم
- اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی
- آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان آئے گی
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
- وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 7جون چین کا دورہ کریں گے
- 15 منٹ میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- سوشل میڈیا صارف نے اپنی کٹی ہوئی ٹانگ سے دوستوں کی دعوت کردی
- کراچی؛ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار
پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے ایف بی آر کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا اور قانونی طور پر ہم سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا، سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا۔
یہ پڑھیں : موبائل سم بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا، سمز کی بندش سے ٹیلی کام شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکا لگ سکتا ہے، بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، موبائل اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔
خط میں پی ٹی اے نے ایف بی آر کو مشورہ دیا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے سوا دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔