- پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام
- کراچی میں پلاسٹک بیگز سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ کامیاب
- ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور
- عالمی بینک نے پاکستان کو مزید 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- اسپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری
- ژوب میں کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد
- سیالکوٹ، بارات میں دلہا کے دوستوں نے ایک کروڑ روپے نچھاور کردیے
- ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
- سرکاری اداروں اور وزارتوں کو ای آفس پر منتقل کر رہے ہیں، وزیر اعظم
- وزیراعظم کا امیر قطر اور سلطانِ عمان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارک باد
- آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا جس کے بعد پڑوسیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے، وزیراعظم
- کریئٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس مارکیٹ 52 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، ایس اینڈ پی
- ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، عماد اور عامر کا پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
- دنیا کی معمر ترین ٹرین ڈرائیور خاتون
- سندھ کی عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کی کوئی شکایت نہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ
- لاہور ہائیکورٹ واقعہ تکلیف دہ تھا، ریاستی دہشتگردی میں بھی ایسا نہ ہوا، وزیر قانون
- سونے کی مقامی سطح پر قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
- سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
- لیسکو کی غلفت : گلی میں لٹکے ہوئے ننگے تار سے ٹکرا کر کمسن بچہ جاں بحق
"والدین کے اصرار پر صرف رسمی طور پر عامر خان سے شادی کی تھی"
ممبئی: بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے والدین کے اصرار پر صرف رسمی طور پر سُپر اسٹار عامر خان سے شادی کی تھی اور اسی وجہ سے یہ شادی زیادہ نہیں چل سکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ایک سال تک عامر خان کے ساتھ ’لیونگ اِن ریلیشن شپ‘ (شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنا) میں رہی تھی اور پھر میرے والدین نے مجھے عامر کے ساتھ شادی کے لیے اصرار کیا۔
کرن راؤ نے کہا کہ میرے اور عامر خان پر معاشرے کا بھی دباؤ تھا کیونکہ ہمارے معاشرے میں شادی کے بغیر مرد اور عورت کا ساتھ رہنا اچھا نہیں سمجھا جاتا لہٰذا میں نے اپنے والدین کے اصرار پر صرف رسمی طور پر عامر خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر ہماری شادی ہوگئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ شادی شدہ زندگی خواتین کے لیے بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ شادی کے بعد عورت پر ساری ذمہ داریاں آجاتی ہیں، وہ اکیلی گھر اور بچوں کو سنبھالتی ہے، پورے خاندان کو ساتھ لیکر چلتی ہے، اُس پر اپنے سُسرال والوں کو خوش رکھنے کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے، بیوی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے خاندان سے دوستی کرے اور میری نظر میں یہ توقعات غلط ہیں۔
مزید پڑھیں: عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی
کرن راؤ نے کہا کہ میرے لیے یہ ذمہ داریاں تعصب پسند اور خطرناک ہیں، انہی غیر ضروری ذمہ داریوں کی وجہ سے زیادہ تر خواتین شادی کے نام سے ڈرتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اور عامر خان کی طلاق کی اہم وجہ بھی یہی ذمہ داریاں تھیں لیکن طلاق کے بعد بھی ہم دونوں بہترین دوست ہیں اور ایک ساتھ ہمارے بیٹے کی پرورش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 1996 میں عامر خان نے رینا دتہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا جنید خان اور بیٹی آئرا خان ہے لیکن شادی کے 16 سال بعد اس جوڑی کی طلاق ہوگئی تھی۔
رینا دتہ سے طلاق کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی جن سے اُن کا بیٹا آزاد خان ہے، اداکار کی دوسری شادی بھی نہ چل سکی اور 2021 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔