- ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق
- قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
- ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا
- سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
- دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا
- گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی؟
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ کو بچالیا
- مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی
- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان کی طبیعت اب کیسی؟ جوہی چاولہ نے بتادیا
![شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/05/2643336-juhi-1716437352-680-640x480.jpg)
شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک
احمد آباد: ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 21 مئی منگل کے روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جہاں اداکار شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے۔
منگل کی رات دیر گئے شاہ رخ خان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اداکار کو بدھ 22 مئی کو احمد آباد کے ‘کے ڈی’ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
شاہ رخ خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اُن کے اہلخانہ، قریبی دوست اور مداح پریشان ہوگئے تھے، بعدازاں اداکار کی اہلیہ گوری خان، ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور اُن کے شوہر بھی اسپتال پہنچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار، اسپتال داخل
اسپتال سے واپسی کے بعد جوہی چاولہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور اُنہیں شاہ رخ خان کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا، اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔
جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ شاہ رخ خان بہت جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی پی ایل کے فائنل میں ضرور شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل رواں ماہ 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔