گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی

گوگل پلے اسٹور سے 50 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے باوجود یہ ایپ بند کر دی جائے گی


ویب ڈیسک June 16, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آئندہ چند دنوں میں ایک اور مشہور ایپ پوڈکاسٹ بند کرنے جا رہی ہے۔

گوگل پوڈ کاسٹ ایپ صارفین کے لیے 2018 سے پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ تاہم، چند ہی دنوں میں یہ ایپ بند کردی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ سروس امریکا میں پہلے ہی بند کی جا چکی ہے اور دیگر ممالک میں 24 جون کو بند کر دی جائے گی۔

اگرچہ گوگل پوڈ کاسٹ صرف گوگل پلے اسٹور سے 50 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین پوڈکاسٹ سننے کے لیے یوٹیوب میوزک ایپ کا استعمال کریں۔

گزشتہ برس گوگل نے اس سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پوڈکاسٹ کے سنہرے دور میں رہ رہے ہیں اور یہ وہ وقت ہے جب اس کے لیے ایک جگہ مختص کیا جائے۔

گوگل کے اس فیصلے پر صارفین نے انتہائی ناراضی کا اظہار کیا ہے، اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب میوزک استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یوٹیوب میوزک پر وہ تمام پوڈ کاسٹ موجود نہیں ہوں گے جو گوگل پوڈ کاسٹ میں دستیاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں