سنجے دت نے اپنے ہاتھ پر اقرا کا نام ٹیٹو کیوں بنوایا؛ وجہ سامنے آگئی

سنجے دت نے دونوں ہاتھوں اور انگلیوں پر ٹیٹوز بنوائے ہیں


ویب ڈیسک January 02, 2026
سنجے دت کے ہاتھ پر اقرا نام کا ٹیٹو ، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

نئے سال کی آمد کا اداکار سنجے دت نے ہاتھوں پر دو نئے ٹیٹوز بنوا کر استقبال کیا اور اس کی ایک خاص وجہ بھی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ پہلے اداکار ہیں نے جنھوں نے جاندار باڈی بنائی ورنہ اس سے قبل ہیرو کا جم جانا عجیب سمجھا جاتا تھا۔

اس طرح سنجے دت کے اس باڈی بلڈنگ اسٹائل نے بالی ووڈ کے نرم و نازک ہیروز کو مضبوط جسم کا مالک بننے کی جانب راغب کیا اور آج یہ ہر ایک ہیرو کے لیے لازمی ہوگیا ہے ورنہ اس سے قبل تصور بھی محال تھا۔

یہی نہیں، جب سنجے دت نے لمبے بال رکھے تو فلم ڈائریکٹرز کو یہ روپ پسند نہیں آیا کہ اس سے ہیرو ازم کو ٹھیس پہنچتی ہے اور ولن کے تصور کو تقویت ملتی ہے لیکن عوام کو سنجے کا یہ روپ اتنا بھایا کہ نوجوانوں کا پسندیدہ ہیر اسٹائل بن گیا تھا۔

اسی طرح رواں برس کا آغاز بھی سنجے دت نے دھماکے دار کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے انھوں نے ہاتھوں پر دو ٹیٹوز بنوائے ہیں جو ناموں پر مشتمل ہیں۔ ایک پر اقرا لکھا ہے اور دوسرے پر شہران کندا ہوا ہے۔

یہ دونوں نام ان کے جڑواں بچوں کے ہیں جو ان کی تیسری اہلیہ مانیتا (دلنواز شیخ) سے ہیں۔ سنجے کی برین کینسر انتقال کرجانے والی پہلی اہلیہ سے بھی ایک بیٹی ہے جو اس وقت ننھیال کے ساتھ امریکا میں ہے۔ 

سنجے دت اپنی مسلمان والدہ نرگس سے بہت پیار کرتے تھے اور ان کے انتقال کرجانے کے بعد بھی اپنی ماں کے دیئے ہوئے تعویز گلے میں پہنا کرتا تھے اور اسی لیے انھوں نے اپنی بیٹی کا نام اقرا رکھا ہے۔

سنجے دت کی تیسری اور موجودہ اہلیہ مانیتا بھی ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کا پیدائشی نام دلنواز شیخ تھا تاہم وہ فلمی نام مانیتا سے مشہور ہوئیں۔

 

مقبول خبریں