سعودی عرب اور دیگر ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی

نماز کے عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اور قربانی کے بعد دعوتوں کا اہتمام کیا گیا


ویب ڈیسک June 16, 2024
نماز کے عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اور قربانی کے بعد دعوتوں کا اہتمام کیا گیا

خلیجی سمیت امریکا اور کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک میں مقیم مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج خلیجی ریاستوں سمیت مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کے کئی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور ذبح کیے گئے۔

مشرق وسطیٰ بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان، اردن، شام اور عراق کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں بھی مسلمان عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

اہل خانہ، دوست احباب اور ہم سائیوں سے ملے۔ عید کی مبارک باد دی اور قربانی کے بعد روایتی اور علاقائی پکوان تیار کیے گئے۔ دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔

امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ کل بروز پیر 17 جون کو منائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے