- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
دپیکا پڈوکون کی شادی کے حوالے سے پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی
ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کے حوالے سے 6 سال قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا میں دپیکا پڈوکون کے 6 سال قبل سیمی گریوال کے شو میں دئیے جانے والے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ٹیرو کارڈ ریڈر(نجومی) نے دپیکا کی شادی اور محبت کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی 2 روز میں دوسری بار شادی
ٹیرو کارڈ ریڈرنے کہا جس سے آپ کی شادی ہوگی وہ شخص بہت سمجھدار اور دولت مند ہوگا اور آپ سے بے حد محبت کرے گا۔ آپ کی محبت کی شادی ہوگی، اور آپ کی دعاؤں کے جواب میں آپ کو محبت سے نوازا جائے گا۔ ٹیرو کارڈ ریڈر کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئی ہوبہو بالکل سچ ثابت ہوئی ہے دپیکا رنویر گزشتہ 6 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اوررنویر میڈیا پر کئی بار دپیکا کے لیےاپنی محبت کااظہار کرچکے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کی پہلی تصویر
ایک اور ٹیرو کارڈ ریڈر مونیشاسنگھ نے بھی چند روز قبل دپیکا رنویر کی شادی اور مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رنویر دپیکا کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشیاں لانے کی وجہ بنیں گے اور لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتوں کو دونوں اپنے رشتے کے بیچ نہیں آنے دیں گے اس کے علاوہ دونوں اسٹارز کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔
مونیشاسنگھ نے دپیکا رنویر کے ہونے والے بچوں کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی ترجیح ابھی بچے نہیں بلکہ کام ہوگا اور دونوں اسٹارز فی الحال اپنے کام کو ترجیح دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔