- پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم
- ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار
- کراچی؛ پولیس نے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے
- لبنان کی موجودہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد
- پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے
- ’IMFپروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے‘
- سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
- کراچی میں دکاندار نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
نیوزی لینڈ سے شکست؛ پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی
دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن پرفارمنس کے باعث پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی ٹیم اب چھٹے سے ساتویں درجے پر پہنچ گئی ہے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے کیا تھا تاہم سیریز میں ناکامی کے بعد 3 پوائنٹس کم ہوگئے اور اب وہ 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ سری لنکا ایک پوائنٹ کے فرق سے ساتھ پاکستان کی جگہ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کا آغازدرجہ بندی میں چوتھی پوزیشن سے کیا تھا اور اس کا آسٹریلیا سے صرف معمولی پوائنٹ کا فرق تھا تاہم پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی سے اس کی نمبر چار پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے جب کہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار رہے، انگلینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جب کہ زمبابوے کا نمبردسواں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔