- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان آج چارج سنبھالیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نےلاہورمیں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی بار یہ عہدہ متعارف کرایاگیاہے،وسیم خان اس سے پہلے لیسٹرشائر کاونٹی میں چیف ایگزیکٹوآفیسر کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر میں انکی ملاقات سب سے پہلے بورڈ سربراہ احسان مانی سے کرائی گئی، اس کے بعد دوسرے اسٹاف سے تعارف ہوا۔
جمعرات کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کے ساتھ تعارف اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے بارے میں بات چیت ہوگی، مختلف معاملات کا جائزہ لینے کے بعد 9 فروری کو وسیم خان کی پریس کانفرنس شیڈول کیے جانے کا امکان ہے جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
Mr. Wasim Khan on Tuesday assumed the charge of PCB Managing Director. pic.twitter.com/wFFEapAMhC
— PCB Official (@TheRealPCB) February 6, 2019
یاد رہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے، اس مقصد کے لئے انگلش کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے لیسٹر شائر کاؤنٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو موزوں ترین شخصیت خیال کیا جارہا ہے، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے گا، محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔