- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
فلم ’’تیزاب‘‘ نے میری زندگی بدل دی تھی، مادھوری ڈکشٹ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میری کئی فلمیں ناکام ہوئیں تاہم 1988ء میں ریلیز ہونے والے فلم ’تیزاب‘ نے مجھے شہرت بخشی۔
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں معروف پروگرام ’کپل شرما شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے مقبول نہ ہونے کی وجہ سے معاون اداکارہ کے کردار میں لیا جاتا تھا اور بعد ازاں کئی فلمیں بھی کیں جوکہ ناکامی کی وجہ سے شہرت دلوانے کا سبب نہ بن سکی تھیں۔
مادھوری نے بتایا کہ 1988ء میں جب فلم ’تیزاب‘ ریلیز ہوئی تو اس نے میری زندگی ہی بدل دی تھی، مجھے آج بھی یاد ہے جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میں بہن کی شادی کی وجہ سے امریکا میں تھی اور واپس بھارت آنے کے لیے ایئرپورٹ کے لیے اپنی گاڑی کی جانب بڑھی تو وہاں تین بچے موجود تھے جو میری گاڑی صاف کر رہے تھے۔
اُن تینوں بچوں نے مجھے دیکھ کر آواز بلند کی کہ ’وہ دیکھو ہیروئن ہیروئن‘ اور پھر وہ تینوں بچے بھاگتے ہوئے میری جانب لپکے اور مجھ سے آٹوگراف مانگنے لگے تو میں نے سائن کرتے ہوئے لفظ ’ایم ‘ لکھ دیا جس پر اُن تینوں میں سے کسی ایک نے فوری کہا کہ ’دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ یہ موہنی ہے‘ اور یہ وہ وقت تھا جب میری پہلی بار عوام میں پہچان بنی کیوں کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس فلم کی وجہ سے مجھے اتنی شہرت ملے گی۔
واضح رہے کہ 1988ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’تیزاب‘ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔