- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
جدہ: سعودی عرب میں طیارے کے اُڑان بھرنے کے فوری بعد مسافر ماں کو اپنی کم سن بیٹی یاد آئی جسے وہ ٹرمینل کے انتظار گاہ میں بھول آئی تھی، ماں کی چیخ و پکار پر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں تاریخ کا منفرد اور انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر ماں کو طیارے کے پرواز بھرتے ہی یاد آیا کہ وہ اپنی کم سن بیٹی کو ایئرپورٹ ٹرمینل کی انتظار گاہ پر چھوڑ آئی ہے۔
مسافر ماں کی چیخ و پکار سے پریشان پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے درخواست کی، کنٹرول روم کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی لیکن پروٹوکول میں نا صرف وقت برباد ہوا بلکہ سول ایوی ایشن کے عملے کو دوبارہ سے تمام پراسیس کو بجا لانا پڑا۔
پرواز میں مداخلت اور شیڈول میں ہنگامی تبدیلی کرانے پر مسافر خاتون کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، سوشل میڈیا پر پائلٹ اور کنٹرول روم کے درمیان ہونے والی گفتگو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے پائلٹ کے عمل کی تعریف کی، کچھ صارفین نے ماں کے بچی کے بھول جانے کے عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔