- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
امریکی صدر کا ایران کیخلاف عالمی برادری کو یکجا کرنے کیلیے کمیٹی کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف سخت اقدام کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلیے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سیکرٹری دفاع کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایران پر مزید گھیرا تنگ کرنے کے لیے عالمی برادری کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قائم مقام سیکرٹری دفاع پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایران پر مزید پابندی اور سخت کارروائی کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں گے۔
یہ خبر پڑھیں : پاسداران انقلاب کی آئل ٹینکرز سے بارودی مواد ہٹانے کی وڈیو، ایران کا انکار
امریکا نے پاسداران انقلاب پر الزام عائد کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے سے قبل ایرانی میزائل نے ٹینکرز کی حفاظت پر مامور امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا، ڈرون تباہ کرنے کے بعد بارودی سرنگوں کو آئل ٹینکرز کے نچلے حصے پر چسپاں کیا گیا اور دھماکے سے اُڑادیا گیا۔
ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے کی پُرزور تردید کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر خلیج عمان میں آئل ٹینکرز پر حملے کا الزام عائد کر رہے ہیں، قبل ازیں پینٹاگون کی جانب سے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی تیل بردار بحری جہاز سے بارودی سرنگ ہٹانے کی ویڈیو جاری کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ، ایک جہاز میں آگ لگ گئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار بحری جہازوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے میں اب کوئی شک نہیں رہ جاتا۔ آئل ٹینکرز پر حملے سے چند گھنٹے قبل تیل بردار بحری جہازوں کی نگرانی کرنے والے امریکی ڈرون نے ایرانی کشتیوں کوآئل ٹینکرز کے قریب آتے دیکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔