- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
عاطف اسلم کا بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کو سلام
لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کی آواز نے اپنا گرویدہ بنا لیا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ اُن کی آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی سحر طاری کر رکھا ہے یہاں تک کہ عاطف اسلم کے گیتوں کے بغیر بھارتی فلموں کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔
عاطف اسلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے با کمال فن استعمال کرتے وقت دوسرے کے فن کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے بھی جدو جہد کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ٹیلنٹ کبھی چھپتا نہیں خواہ وہ دنیا کے کسی کونے میں ہی کیوں نہ ہو اور یہی ہوا کہ عاطف اسلم کو بھارت کی سڑکوں پر گھومتے شخص کی آواز بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص بھارتی شہر حیدرآباد دکن کی سڑکوں پر ’تاج دارِ حرم‘ کا کلام نہایت ہی خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھتا نظر آرہا ہے۔ کلام کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے یہ شخص اپنی دھن میں مگن ڈفلی بھی بجا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
عاطف اسلم بھی اس شخص کی روح کو متاثر کرنے والی آواز پر خاموش نہ رہ سکے، انہوں نے ویڈیو کے ساتھ تعریف کرتے ہوئے سبحان اللہ کہا اور کہا کہ کیا روح داری تاج دارِ حرم ہے۔ عاطف نے گزارش کی کہ اگر کوئی اس شخص کو حیدر آباد دکن میں دیکھے تو اسے میرا سلام کہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔